Swat

اسلامی حکومت کا قیام فرضِ عین ہے، سنیٹر مشتاق احمد خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ اسلامی حکومت کا قیام فرضِ عین ہے، جس طرح حضو ر ؐ نے میراث میں درس و تدریس، محراب و منبر اور قرآن و سنت چھوڑی ہے۔ اسی طرح حضو رؐ نے ایک اسلامی فلاحی حکومت بھی چھوڑی ہے۔ اسلامی حکومت، دین کے قیام اور دین کے غلبہ کا ذریعہ ہوتی ہے۔ مدرسے بھی اسی مقصد کے لیے بنے ہوئے ہیں۔تمام مدرسے علوم ِنبوت، قرآن وحدیث اور اسلامی انقلاب کے مرکز ہیں۔ مدرسوں میں طلبہ و طالبات کی و ہ نسل تیار ہوتی ہے جو قرآن و سنت کو اپنی روح اور شخصیت میں جذب کرتی ہے۔قرآن وسنت کے مقاصد اور جد و جہد کو اپنی زندگی کا مقصد و نصب العین سمجھتی ہے۔ مدرسے،علما اور طلبہ امت کا وسیلہ ہیں، جتنا کردار اسلام میں مردوں نے ادا کیا ہے، اتنا ہی کردار عورتوں نے بھی ادا کیا ہے۔ اسلام میں عورتوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر مشتاق احمد خان نے مدرسہ جامعہ صراط الجنۃ بلوگرام مینگورہ میں ختم بخاری اور تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں