سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ملازمین کی ہڑتال جاری ہے، جس کی وجہ سے محکمہ میں کام ٹھپ ہے۔ سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہڑتالی ملازمین نے گذشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ایف بی آر، نیب اور دیگر مختلف وفاقی ملازمین کی طرح آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ملازمین کی مراعات اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
Swat
