Swat

بریکوٹ ڈب سر ناواگئی، معمر خاتون فائرنگ سیقتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے تھانہ غالیگے کی حدود میں واقع پہاڑی علاقہ ڈب سر ناواگئی میں 55 سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولہ مسماۃ شمیم زوجہ بہرہ مند نے چند روز قبل پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ میرے بیٹے مجھ پر بد چلنی کا الزام لگا کر مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، جس پر پولیس نے ان کے بیٹوں کو107میں چالان کرکے ان سے عدالتی ضمانت لی تھی۔ گذشتہ روز خاتون کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے بیٹوں نے اپنی والدہ کے قتل کی ایف آئی آر شدت پسندی میں ملوث مفرور رشتہ دار احمد خان کے خلاف درج کی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز میں تفتیش کے دوران اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔پولیس کو یقین ہے کہ خاتون کو ان کے بیٹوں نے قتل کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔