سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کرونا کے ایک اور مشتبہ شخص کو سیدو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق خالد خان نامی شخص تبلیغ کے لئے سیدو شریف آیا تھا، جہاں ان کو کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہوئی، جس کو سیدو شرہف اسپتال کے کرونا آئی سی یو یونٹ میں داخل کرکے خون کے نمونے مزید تشخیص کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ سوات میں اب دو افراد کرونا وائرس کے مشتبہ مریض ہسپتال میں داخل ہیں۔ اس سے پہلے تمام مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر ان کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔
Swat
