سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ اور سوات کی سرحدی چیک پوسٹ ”لنڈاکے“ میں اسکرینگ کاانتظام نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں افراد ملک کے مختلف حصوں سے سوات میں داخل ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سوات اور شانگلہ کے وہ افراد جو ملک کے مختلف حصوں میں تھے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے واپس سوات آرہے ہیں۔ سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈاکے کے مقام پر سوات میں داخل ہونے والے افراد کی اسکریننگ کا انتظام کیا جائے، تاکہ یہ وائرس سوات میں نہ پھیل سکے۔
Swat
