Swat

سوات، نیوزی لینڈ پلٹ خاتون میں کرونا کی تصدیق ہوگئی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں نیوزی لینڈ سے آنے والی خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے ساتھ ہی سوات میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی، جو سیدو شریف ہسپتال میں آئی سولیشن وارڈز میں زیرِ علاج ہیں۔ نیوزی لینڈ سے خاندان کے ہمراہ آنے والی خاتون کے شوہر اور بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں سعودی عرب سے آنے والے شخص کا ٹیسٹ بھی منفی آیا جس کے بعد ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق اب تک ان کے پاس 27 مشتبہ مریض ہیں جن میں 13کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جن کو قرنطینہ سے گھر جانے کی اجازت دے ی گئی ہے۔12 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ آنے کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں