Swat

سوات، کرونا وائرس کے مزید13 مشتبہ کیس سامنے آگئے

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں کرونا وائرس کے مزید13 مشتبہ کیس سامنے آگئے۔ مشتبہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 71تک پہنچ گئی۔ 4مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 49 مریضوں کے ٹیسٹ کلیئر قراردئے گئے ہیں جبکہ 18مریضوں کے ٹیسٹ ابھی آنا باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں بیس جنوری سے اب تک 71 مریضوں میں علامات پائے جانے پر ان کے خون کے نمونے لئے گئے جن میں سے چار مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مزید 18مریضوں کے ٹیسٹ ابھی آنا باقی ہیں۔ سوات میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔