Swat

عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے، فضل حکیم خان

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)      پاکستان تحریکِ انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدرو چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑے گی۔ متاثرہ غریبوں کی امداد کو ہرسطح پر یقینی بنایاجائے گا۔ مستحق افراد احساس پروگرام میں شامل ہوجائیں۔ سیاست سے بالاتر ہوکر غریب عوام کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوات الیکٹر انک میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیرین زادہ، صدر نیاز احمد خان، جنرل سیکرٹری سعید الرحمان سمیت سینئر صحافی سلیم اطہر، سیدشہاب الدین اور فضل خالق بھی موجود تھے،جنہوں نے چیئرمین ڈیڈک کو عوامی مشکلات سے آگا ہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔