(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایس اے ایف(شاہد آفریدی فاؤنڈیشن) کے گلوبل چیئرمین اورکرکٹر شاہد آفریدی نے سوات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اور سوات فلاحی تنظیم کے ممبر فضل خالق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں کرونا وائرس سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کچھ مستحق افراد میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا اور250 مستحق خاندانوں کے لئے مکمل پیکیج کا اعلان کیا جس کو سوات فلاحی تنظیم کے رضا کار تقسیم کریں گے۔ کوئی تصویر نہیں کھینچی جائے گی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جان محفوظ ہوگی، تو معاشرہ محفوظ ہوگا۔ جب معاشرہ محفوط ہوگا، تو ہمارا ملک محفوظ ہوگا۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ احتیا طی تدابیر اختیار کرکے کرونا وائرس کو شکست دیں۔ سوات کے مختصر دورے کے بعد وہ چترال روانہ ہوگئے۔
Swat
