(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ سوات میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد4ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیدو تدریسی ہسپتال میں زیرِ علاج خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے علی بخش 75 سال جو کہ شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھا۔ان کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو تھا۔ آج صبح سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے HDU میں انتقال کرگئے۔ ان کی نمازِ جنازہ ہسپتال میں اداکی گئی اور پھر خصوصی ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سپردِ خاک کیا۔
Swat
