(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ سوات اور صوبے کے اندر تمام تر حالات قابو میں ہیں۔کرونا اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے لئے 13ارب روپ کا پیکیج دے چکے ہیں۔ وفا قی وزیر مواصلات مراد سعید، صوبائی وزرامحب اللہ خان، ڈاکٹر امجد علی، ایم این اے سلیم الرحمان، چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسف زئی، ایم پی ایز عزیز اللہ گران اور میاں شرافت علی کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفید پوش اور مڈل کلاس لوگوں کے لیے بھی ریلیف دینے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ غریب گھرانوں کی مدد کرنااپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں۔ سوات میں ٹیسٹنگ لیب نے کام شروع کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا مقصد لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ لوگوں کی سہولت کے لیے بعض کاروبار کھول رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ہسپتال میں قائم کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا اور سیدو تدریسی ہسپتال میں آئی سولیشن بلاک کا معائنہ کیا۔
Swat
