Swat

کرونا وائرس بارے مرکزی وصوبائی حکومت کے اقدامات تسلی بخش نہیں، نونو

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ کرونا کے حوالے سے مرکزی اورصوبائی حکومت کے اقدامات تسلی بخش نہیں،نہ اس سلسلے میں مرکزاور صوبے کی کوئی واضح پالیسی ہی موجود ہے جس کے سبب قوم پریشانی میں مبتلا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب تک حکومت نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو ضروری سامان تک مہیا نہیں کیا، جو اس وقت ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت میں مصروف اور کرونا سے برسرپیکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دوسری جانب احساس پروگرام سے لاتعدادمستحق لوگوں کو باہر رکھا گیا اور مختلف حیلوں بہانوں سے انہیں ٹر خایا جا رہاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔