Swat

مینگورہ، لاک ڈاؤن کے دوران دکانداروں کے کام کا انوکھا انداز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران بعض دکانداروں اور چائے خانوں نے انوکھے طریقوں سے کام شروع کیا ہے۔ شہر کی مختلف مارکیٹوں میں بعض دکاندار اپنی دکان کے سامنے شٹر بند کرکے بیٹھے ہوتے ہیں اور جب کوئی گاہک آتا ہے، تو دکاندار وں سے ضرورت کی چیز کا پوچھ کر شٹر تھوڑا سا اٹھا کر دکان کے اندر جاتا ہے۔ مطلوبہ چیز گاہک کے حوالے کرکے رقم وصول کرکے شٹر بند کردیا جاتا ہے۔ اب شہر کے لوگوں کو یہ خبر پہنچتے ہی لوگ خریداری اس طریقے سے کرتے ہیں۔ شہر میں بعض چائے خانے والوں نے فون سروس شروع کیا ہے۔ شہر میں جو دکانیں اجازت کے بعد کھلی ہیں۔ وہ چائے خانوں والوں کو فون کرتے ہیں اور وہ گھر میں چائے بنا کر دکان پر لے جاتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔