Swat

سوات، کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ محکمہئ صحت سوات کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سوات میں کو ئی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا۔3 رپورٹ موصول ہوئے ہیں۔ تمام منفی ہیں۔ مزید 36 نئے سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔ مجموعی طورپر 398 کیس منفی آئے ہیں۔ مثبت آنے والے کیسوں کی تعداد 84 ہے۔ 54 مریضوں کا رزلٹ ابھی آنا باقی ہے۔سیدو تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان کے مطا بق ہسپتال کے کرونا بلاک میں 20 مریض داخل ہیں، جن میں 13 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سات مریضوں کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو نئے مریض کرونا بلاک میں داخل کئے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔