سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ساقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 106 ہے۔106 مریضوں میں 96 لوکل جبکہ 10 باہر سے آئے ہیں۔ جرگہ ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک سوات میں 36 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ تحصیل بابوزئی، تحصیل مٹہ، خوازاخیلہ اور بحرین کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں۔تحصیل مٹہ، شنگردار اور بحرین سے کورنٹائن ختم کردیا گیا ہے۔معمول کے مطابق رمضان میں دوکانیں صبح 9 سے لیے کر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی۔احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ دودھ، تندور اور میڈسن کی دکانیں کھلی رہیں گی۔رمضان میں مساجد میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد پر پابندی ہوگی۔مساجد میں ماسک اور سوشل ڈیسٹنس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
Swat
