Swat

کبل مانڑئی، خاتون کی پراسرار موت، والد نے قتل قراردے دیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کی تحصیل کبل کے علاقے مانڑئی میں خاتون کی پراسرار موت کو والد نے قتل قراردے دیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی محمد عثمان خان کے مطابق گذشتہ روز دارالامان سے ضمانت پر رہا ہونے والی خاتون مسماۃ (ف) زوجہ عزیزالحق مبینہ طور پر زہر کھا نے سے جاں بحق ہوئی تھی، تاہم خاتون کے والد بخت روم سکنہ ملم جبہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کو بہانے سے دارالامان سے نکال کراس کے سسرکے بھائیوں محمد انوراورابراہیم پسران محمد عارف اوردیوروں محمد اسحاق اور غلام اسحاق پسران آرزومند نے قتل کیا ہے، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولہ کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔ یاد رہے کہ مقتولہ گذشتہ سال غیر مرد کے ان کے گھر میں قتل کیے جانے کے بعد فرار ہوکر دارالامان میں پناہ لے چکی تھی۔ ایک ہفتہ قبل وہ دارالامان سے ضمانت پر رہاہوکر سسرال گئی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔