(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں دریائے سوات کے کنارے بائی پاس روڈ پر قائم فوڈ اسٹریٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویران ہوگیا۔ فوڈ اسٹریٹ میں درجنوں کی تعداد میں ہوٹل اور ریسٹورنٹ قائم ہیں، جہاں دوپہر کے وقت پارکنگ نہیں ملتی تھی۔ شام کے بعد یہاں رونق دو گنی ہوجاتی تھی۔ لوگ اہلِ خانہ سمیت یہاں آکر موسم سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ مختلف ذائقوں کے کھانے کھاتے تھے۔لاک ڈاؤن کے بعد سے یہ فوڈ اسٹریٹ ویران پڑا ہے۔ دوسری طرف انتظامیہ نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور تجاوزات کو گرا دیا۔
Swat
