(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بریکوٹ کے علاقہ دم پارڑئی میں شوہر نے ناراض بیوی کو منا کر قتل کردیا۔ 42 سالہ مسماۃ(ب ت) زوجہ تاج محمد ساکن دیولئی تحصیل کبل شوہر سے ناراض ہوکر دم پارڑئی میں رشتہ داروں کے گھر تین ماہ قبل گئی تھی۔ جمعرات کو شوہر نے وہاں جاکر بیوی کو منایا اور ساتھ لے جارہا تھا کہ کچھ فاصلے پر اس نے بیوی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔نتیجتاً وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
