(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کرونا مریضوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کل مشتبہ مریضوں کی تعداد 807 ہے جن میں 116 افراد کے ٹیسٹ مثبت ہیں۔ 543 افراد کے ٹیسٹ منفی ہیں۔ اب تک12افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور148افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ دو مزید مریض صحت یاب ہوکر گھر واپس کر دیے گئے، جن میں ایک کا تعلق خوازہ خیلہ اور دوسرے کا فضا گٹ سے تھا۔
Swat
