Swat

مٹہ، پچاس روپے کا نوٹ دو جانیں لے گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل مٹہ کے علاقہ کملے میں عیدی کے پچاس روپے کے نوٹ نے دو خواتین کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ مسماۃ (ش) کو گھر میں کسی نے عیدی کے پچاس روپے کا نوٹ دیا، جس پر مسماۃ (ش) اور اس کی بھابھی کے درمیان تکرار ہوئی۔ نتیجتاً چودہ سالہ(ش) نے پستول لے کر خود کشی کی کوشش کی جس پر اس کی رشتہ دار مسماۃ(ش ز) نے اس کو خودکشی کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔اس دوران اس نے خود پر فائرنگ کی اور ایک گولی چل جانے سے خود کشی سے روکنے والی خاتون کو جالگی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔