Swat

بہا، باورچی خانہ کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق،ایک زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کی پہاڑی علاقہ برا بڑو، بہا میں باورچی خانہ کی چھت گرنے سے ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نیک زادہ کے گھر کے باورچی خانہ میں اہل خانہ اور مہمان ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک کچے باورچی خانہ کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں نیک زادہ کی اہلیہ مسماۃ پاسون، فریدہ زوجہ زیور اور ان کی کمسن بیٹی فاطمہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاشوں اور ایک زخمی بچے طارق شاہ کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔