(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مزید3 افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ اس وائرس سے سوات میں جاں بحق افراد کی تعداد40ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید 43افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 825 ہوگئی۔ اس وائرس سے متاثرہ 339 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نئے مریضوں کا تعلق فتح پور، غالیگے، قمبر، ملوک آباد، گلی باغ، قمبر، ہزارہ، شموزئے، مٹہ، خریڑئی، چارباغ، بشیگرام، مدین، امانکوٹ، بریکوٹ، رنگ محلہ، سیدو شریف، گوالیرئی، شاہدرہ نویکلے،اوڈیگرام، شین،کانجو اور گلی باغ سے ہے۔
Swat
