(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بحرین کے علاقہ گھڑئی سے گذشتہ روز لاپتا ہونے والے24سالہ نوجوان کی لاش دریائے سوات سے مل گئی۔ ساجد ولد ایاز گذشتہ روز گھر سے لاپتا ہوگیا تھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی۔ جمعرات کو مدین میں سور پل کے مقام پر مقامی لوگوں نے ایک لاش کو دیکھا۔ جسے نکالنے کے بعد اس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی۔ مدین پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
