Swat

قومی و بین الاقوامی فٹ بالر نثار احمدالمعروف سیمنٹی انتقال کر گئے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    پاکستان کے لیجنڈ قومی و بین الاقوامی فٹ بالر نثار احمدالمعروف سیمنٹی انتقال کر گئے۔55سالہ نثار احمد نے سکول کے دور سے فٹ بال کا آغاز کیا اور سوات کی جانب سے کھیلتے رہے۔ نثار احمد سخت جان تھے اور فٹ بال کے میدان میں ان کا مقابلہ کسی کھلاڑی کے لئے مشکل تھا،جس کی وجہ سے ان کا نام سیمنٹی (سیمنٹ سے بنا ہوا) رکھا گیا۔ نثار احمد کو پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کئی ممالک میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان واپڈا نے بھی ان کو اپنی ٹیم میں شامل کیااور ایک عرصہ تک وہ واپڈا کی ٹیم میں رہے۔انہوں نے واپڈا کے لئے کئی اعزازات جیتے۔ اس وقت وہ واپڈا فٹ بال ٹیم خیبر پختون خواہ کے کوچ تھے۔ نثار احمد سیمنٹی انتہائی سادہ مزاج اور خوش اخلاق تھے، جس کی وجہ سے ان کا حلقہ احباب زیادہ تھا۔ ان کو ہفتہ کے روز آبائی قبرستان عثمان خیل قمبر میں سپرد خاک کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔