سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کبل پولیس نے گھر سے چوری کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ کبل شریف اللہ خان کے مطابق چند ماہ قبل تحصیل کبل کے علاقے سرسینئی میں محمد رفیق ولد خائستہ باچا کے گھر سے نامعلوم چورسونا اور اسلحہ چوری کرکے لے گئے تھے۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تھی اور اس دوران مدعی کے بھیتجے عمر فاروق اور ساتھی ملزم ارشاد خان ساکن کالاکلے کو گرفتا رکرلیا گیا جنہوں نے راز اگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ کلاشنکوف،بندوق اور پستول برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح سونے کی رقم سے خریدی گئی موٹرسائیکل اور پندرہ ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
