سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ بلکارئی میں پک اپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی بریک فیل ہونے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار عتبار خان جاں بحق اورخاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،جن کو مقامی لوگوں نے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
Swat
