(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک و قوم پر بوجھ بن چکا ہے۔ نجات عوام کی آواز اور قومی سلامتی کا لازمی تقاضا بن چکی ہے۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس عمران نیازی پر عدم اعتماد ثابت ہوا۔ بجٹ اجلاس میں 160 ووٹ سے واضح ہوگیا کہ عمران نیازی ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں جو کہتا تھا کہ 5000 لوگ کہہ دیں، تو استعفا دے دوں گا۔ آج 22 کروڑ مطالبہ کررہے ہیں، لیکن کرسی سے چمٹا ہوا ہے۔ اے ٹی ایمز پر گزارہ کرنے والا آج حکومت بچانے کے لیے کھانے کھلا رہا ہے۔ عوام کی زبان پر اب ایک ہی مطالبہ ہے کہ کب جائے گا عمران، کب چھوٹے گی اس ملک کی جان۔ لیڈر تقریروں اور دوسروں کو گالیاں دینے سے نہیں بنتا، بلکہ عمل سے بنتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ عملی کام کئے اور مشکل میں جان کی پروا کئے بغیر عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ بد قسمتی سے عمران نیازی اور ان کے ساتھیوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ ڈیزل، پٹرول چور، آٹا چینی چور نکلے، ڈاکو، چوروں کو کیا پکڑے گا۔وہ گذشتہ روز سوات پورن ہاؤس سنگوٹہ میں کبل بار کے صدر شیر علی شاہ ایڈوکیٹ کی قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پرتقریب سے خطاب کررہے تھے۔
Swat
