(باخبر سوات ڈاٹ کام) شادی سے دو دن قبل امام مسجد کو اغوا کرکے جنگل میں درخت سے لٹکا کر پھانسی دے دی گئی۔ ڈی ایس پی مٹہ پیر زر بادشاہ کے مطابق 26 سالہ مفتی عبدالوہاب ساکن سلاتنڑ تحصیل مٹہ 22 جون کو شادی سے دو دن قبل لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی رپورٹ اہلِ خانہ نے درج کی تھی۔ منگل کو پولیس نے ایک دور پہاڑی علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جہاں انہوں نے درخت سے لٹکتی لاش کو دیکھا جو مفتی عبدالوہاب کی تھی۔ ملزمان نے ان کو درخت سے لٹکاکر پھانسی دی اور قتل کیا۔پولیس نے مقتول کے والدین کی رپورٹ پر چار ملزمان گوہر، اکبر علی، اختر علی اور محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Swat
