Swat

سوات، سیاحوں پر مکمل پابندی عائد، داخلی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں سیاحوں کی آمد پر پابندی کے باوجود سیاحوں کے کالام اور دیگر مقامات پر جانے اور سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے سخت پابندی عائد کردی۔ سوات کے تمام داخلی راستوں پر اضافی نفری تعینات کرکے سوات سے باہر علاقوں کے شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد کو واپس بھیج دیاگیا۔ انتظامیہ کے مطابق باہر سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے کورونا وائرس میں اضافے کی وجہ سے یہ اقدام وائرس کے خاتمے تک کیا جاتا رہے گا۔ جمعہ کو سوات کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں