Swat

انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب کی سوات آمد، تقریب سے خطاب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب اور نواسی سارہ جالب کی سوات آمد کے موقع پر تنظیم ”نوے ژوند ری ہبلی ٹیشن سنٹر“ کی جانب سے ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں طاہرہ جالب نے کہاکہ سوات میں لوگوں نے ان کو بے تحاشا عزت دی جس سے ظاہر ہوتاہے کہ سوات کے لوگ حبیب جالب کی شاعری او ر افکار سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”فکرِ جالب“ نامی تنظیم کے زیر اہتمام وہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتی ہے۔ حبیب جالب کے نام پر لائیبریریاں، ادبی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ اس موقع پر آل سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد خان نے کہاکہ حبیب جالب نے اپنے دور میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف لکھا اور برملا کہا ان کی جرأت اور سچی باتوں کی ہر کوئی دل سے قدر کرتا ہے۔ تقریب میں گلوکار شہاب شاہین نے حبیب جالب کی نظم کو ترنم کے ساتھ پیش کیا اور حاضرین سے داد سمیٹی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔