Swat

مٹہ اویشہ،زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ،4 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ اویشہ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی مٹہ پیر زر بادشاہ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سابق کونسلر بہادر خان اور مخالف فریق ابراہیم خان کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین سے دو، دو افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بہادر خان فریق نے مخالف فریق کے چار اور ابرہیم خان نے بہادر خان فریق کے 6افراد کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔