Swat

ایف سی اہلکار کا قاتل ان کا ساتھی نکلا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند میں ایف سی اہلکار کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایف سی اہلکار اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ ڈی ایس پی مٹہ پیر زر بادشاہ نے مشرق کو بتایا کہ واقعہ کے بعدنامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن پولیس نے شک کی بنا پر تفتیش کی اور اس دوران ایف سی کمانڈر عثمان غنی کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ایف سی کمانڈر نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وقوعہ کی شب میں سو رہا تھا۔خواب میں گھبرا کر اُٹھا کہ کسی نے ہم پر حملہ کیا ہے،جس پر میں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار کبیر جو اُسی وقت ڈیوٹی پر مامور تھا، فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔