Swat

سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں بے دریغ کٹائی جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں بے دریغ کٹائی جاری ہے اور تحصیل بحرین کے علاقہ بڈئی جبہ میں جنگلات میں درختوں کی کٹائی تیزی سے جاری ہے۔اس علاقہ کے جنگلات میں ٹمبر مافیا کی جانب سے رات کی تاریکی میں درخت کاٹے جاتے ہیں اور پھر مختلف علاقوں میں سمگل کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن محکمہ فارسٹ کی جانب سے جنگلات کو محفوظ بنانے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور جنگلات کے دشمنوں کو کھلی چوٹ دی گئی ہے،جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے علاقے کا حسن ماند پڑرہا ہے جس سے موسمیاتی تغیرات پر بھی منفی اثرات پڑرہے ہیں،علاقے میں آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد نے ان جنگلات کو بچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھا نے کا مطالبہ کیا ہے،اس حوالے سے جب محکمہ جنگلات کے آفیسرمیاں سیداکبر جان سے رابطہ کیا گیا ہے تو ان کاکہناتھا کہ علاقے میں کسی کو غیر قانونی کٹائی کی اجازت نہیں اور جس نے بھی کی ہو، ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ سالانہ کوٹہ کے تحت مقامی افراد اجازت لیکر کٹائی کرتے ہیں لیکن غیر قانونی طور پر کٹائی کسی بھی صورت نہیں ہونے دی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔