Swat

حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے عوام اور خصوصاًنوجوانوں کو سبزباغ دکھائے تھے کہ ہم کروڑوں نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے،پچاس لاکھ گھر بنائیں گے اورکرپشن و مہنگائی کے خاتمے کے علاوہ اوربھی بہت سے وعدے کئے تھے۔ عوام کو ان جھوٹے وعدوں سے دھوکہ دیکر اقتدار حاصل کرنے کے بعد آج حکومت اپنے کئے ہوئے تمام وعدوں سے مکرگئی ہے اور کرپشن،مہنگائی،چینی چوروں،آٹاچوروں،ڈاکوؤں اورمافیاز کے خاتمے کے بجائے نا اہلوں کا ٹولہ حکومت ا لٹا غریب عوام کیخلاف ایکشن لے رہی ہے اورغریبوں کا معاشی قتل کررہی ہے۔موجودہ حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے سامنے آگیا ہے۔عوام کو پتہ چل چکاہے کہ موجودہ حکومت بھی پچھلی حکومتوں کا تسلسل ہے جس کا کام غریب عوام کو لوٹنا،ذلیل وخوار کرنا،روزگار سے محروم کرنا،قسم قسم کے ٹیکس نافذکرنا،مہنگائی میں اضافہ کرنا،کرپشن کرنا،چینی چوروں،آٹاچوروں اور مافیاز کو سپورٹ دینا اور انکو بچانا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے جے آئی یوتھ مینگورہ شہر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔