Swat

گذشتہ انتخابات جعلی تھے، حکومت ناکام ہے، سینیٹر مولانا عطا ء الرحمان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولاناعطاء الرحمان نے 2018ء کے انتخابات کو جعلی اور موجودہ حکومت کو ناکام قراردیتے ہوئے نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جعلی الیکشن کے ذریعے اقتدارمیں آنے والے حکمرانوں نے عوام کو مایوسی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا حکومت پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ ملک و قوم پر آئی ایم ایف کی تیار کردہ داخلہ اورخارجہ پالیسیاں مسلط کی جاتی ہیں۔ جے یو آئی کے پاس عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پروگرام موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت کے دفترامان کوٹ مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو سبزباغ دکھا کر انہیں دھوکا دیا۔ اقتدارمیں آکر اپنے کئے گئے تمام تر وعدوں کو بھلا کرذاتی مفادات کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔