Swat

سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ دی نالج سٹی چارباغ کے اعظم یوسف نے 1100 میں سے 1080 نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ المدینہ ماڈل سکول امانکوٹ کی طالبہ خومارو خالق اور اکسفورڈ پبلک سکول پورن شانگلہ کے اویس احمد نے 1078نمبرات لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ المدینہ ماڈل سکول امانکوٹ کی طالبہ لائیسہ نور نے1076نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باگرہ بونیر کی طالبہ نے 980نمبرات لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ ہائی سکول باگرہ بونیر کی طالبہ سبرینہ نے 964نمبرات کے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح گورنمنٹ ہائی سکول باگرہ بونیر کی طالبہ سونیہ نے 952نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔