Swat

سوات، فلورملز کو تین ماہ بعد بھی سرکاری گندم کا کوٹہ فراہم نہ ہوسکا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع سوات میں فلورملز کو تین ماہ بعد بھی سرکاری گندم کا کوٹہ فراہم نہ ہوسکا۔پنجاب سے لائے جانے والے آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔20کلوگرام سپرفائن آٹا کا تھیلہ 1250روپے تک پہنچ گیا۔ فائن آٹا کی قیمت 1300روپے ہوگئی۔سوات میں 9فلور ملزم کو بدستور سرکاری گند م کا کوٹہ نہ ملنے کی وجہ سے ضلع کے تمام فلور ملزبند ہیں، جس کے باعث درجنوں مزدور بھی بے روزگارہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ملوں کی بندش کی وجہ سے سرکاری کوٹے کا آٹا بازار میں دستیاب نہیں ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔