سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما، بلدیہ مینگورہ کے تین بار چیئرمین رہنے والے، سوات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک بیرم خان المعروف تاتا انتقال کر گئے۔ ان کو گذشتہ روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وہ ملک اکرم خان کے بھائی، نیورو سرجن ڈاکٹر اکرام خان، الفلاح بنک مکان باغ کے منیجر ملک اصغر خان، ملک نور خان اور ملک آصف خان کے والد تھے۔ ملک بیرم خان تین بار بلدیہ مینگورہ کے چیئر مین منتخب ہوئے اور اس دوران انہوں نے مینگورہ کا نقشہ بدل دیا۔ دریائے سوات کے کنارے فضاگٹ پارک، کالج کالونی سیدو شریف میں لیڈیز پارک بنوائے۔ مینگورہ شہر میں پانی کا اہم مسئلہ حل کرکے متعدد ٹیوب ویل تعمیر کئے۔ شہر میں صفائی کا بہتر نظام قائم کیا۔
Swat
