(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات انتظامیہ نے ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سیاحوں کے سوات آنے پر پابندی ہے۔ اس لئے عید کے دنوں میں سوات آنے کی کوشش نہ کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایسے افراد جو سوات کے مستقل سکونتی نہ ہوں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سوات کی طرف سیاحتی مقاصد کے لیے آنے سے گریز کریں۔بہ صورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضلع بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحت پر پابندی کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں۔ اس لیے سوات پولیس نے تمام داخلی راستوں پر تعینات اپنے اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی سیاح کو ضلع سوات میں داخل نہ ہونے دیں۔
Swat
