Swat

تبدیلی سرکار نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، انجینئر امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  کمر توڑ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا۔ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں کے گرد خود بڑے چور اور ڈاکو موجود ہیں۔  پی ٹی آئی کی مزید حکومت میں رہنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ موجودہ حکمران صرف جھوٹے بولنے اور ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانے میں مصروف ہیں۔ پارٹی میں ڈسپلن ہر صورت برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کی مین پارٹی تمام ونگز کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں، جہاں تنظیمیں جلداز جلد مکمل کی جائیں۔ اب قوم کی نظریں صرف پاکستان مسلم لیگ ن پر ہی ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مستقبل اِن شاء اللہ مسلم لیگ ن کا ہے۔ وہ گذشتہ روز سنگوٹہ سوات میں پاکستان مسلم لیگ سوات کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔