(باخبر سوات ڈاٹ کام) پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں نیشنل نیٹ ورک فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہو نے والے کنونشن کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جس کے مطابق 15 اگست سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دیے جائیں گے۔ اجلاس میں تمام نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور ڈائریکٹروں کو سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں۔
Swat
