(باخبر سوات ڈاٹ کام)عید کے دنوں میں سوات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے لئے انتظامیہ نے سخت انتظامات کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ مدین، بحرین، کالام اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ سوات کے داخلی راستوں پر سوات کا شناختی کارڈنہ رکھنے والے افراد کو کسی بھی صورت میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اندرونِ سوات سڑکوں اور سیاحتی مقامات پر خصوصی ناکے لگائے جائیں گے۔ آنے والے افراد کو واپس بھیجا جائے گا۔ سوات کے باشندوں کو بھی سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے دنوں میں سوات آنے کی ہر گز کوشش نہ کریں۔ کورونا کے خاتمے یا حکومت کی ہدایت کے بعد تمام سیاحتی علاقوں میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
Swat
