Swat

کورونا وائرس، سوات میں صرف 11 مریض رہ گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ صرف 11 مریض رہ گئے۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اعوان نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیدو شریف ہسپتال کے کورونا بلاک میں 110 مریضوں کی گنجائش تھی۔ کئی دن تک تمام بلاک مریضوں سے بھر رہتا تھا۔ اب متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ صرف گیارہ مریض رہ گئے ہیں جن کی بھی حالت خطرے سے باہر ہے۔امید ہے کہ یہ تمام مریض جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ڈاکٹر انور جمال کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 16 مریض صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 2494 ہوگئی۔ مزید 9 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2829 ہوگئی۔ 635 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ سوات میں مثبت کیسوں کا تناسب 23.95، منفی کا 71 فیصد، صحت یاب افراد کا 88 فیصداور اموات کا تناسب 3.6 فیصد رہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔