(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں چودہ سالہ بچے نے گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کرلی۔ایس ایچ او خوازہ خیلہ عمررحیم خان کے مطابق چودہ سالہ جواد خان ولد عالم خان سکنہ سمبٹ مٹہ نے اپنے رشتہ داروں کے ہاں خوازہ خیلہ کے محلہ چنار بابا میں گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے اور ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
Swat
