Swat

بریکوٹ، سعودی پلٹ شخص کے قتل کا ڈراپ سین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بریکوٹ کے علاقے کنڈاک میں سعودی پلٹ شخص کے قتل کا ڈراپ سین۔سوتیلے بھائیوں سمیت 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ غالیگے اخترایوب کے مطابق گذشتہ رات قتل ہونے والے پینتیس سالہ اقبال حسین ولد انعام گل کو مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔مقتول کی والدہ کے مطابق اسے سوتیلے بھائیوں جواداور ہاشم پسران انعام گل،اقبال حسین ولد معمبر سکنہ شموزئی اور ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔