Swat

شموزئی،گھریلو تنازعہ پر بیٹے کی فائرنگ،ماں اور جواں سال بہن قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں بیٹے نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنی ماں اور جواں سال بہن کو قتل کردیا۔ ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل بادشاہ حضرت خان کے مطابق واقعہ نواحی علاقے گنبدونہ میں پیش آیا، جہاں پر جواں سال بیٹے شاہدعلی ولد واحدزمان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوہ ماں مسماۃ (ر) اور چو بیس سالہ بہن مسماۃ (م) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال بریکوٹ منتقل کردی گئیں۔ ملزم شاہد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔