(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات موٹر وے پر ضلع ملاکنڈ کے علاقہ پلئی میں ملاکنڈ لیویز کی خود ساختہ چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں نے سوات، دیر اور چترال جانے والے سیاحوں کا جینا عذاب کردیا۔ خود ساختہ چیک پوسٹ پر موجود ناخواندہ لیوز اہلکار گاڑیوں کے کاغذات، گاڑی میں موجود لوگ اور خاص کر خواتین کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی میں موجود سامان کی تلاشی بھی لیتے ہیں۔جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور مہمانوں اور لیوز اہلکاروں کے درمیان ”توتو، میں میں“ بھی ہورہی ہے۔
Swat
