(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمد پر پابندی کے خاتمے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے گرمی کے ستائے لوگوں کا سیلاب سوات امڈ آیا۔ جمعہ کو صبح سے سوات موٹر وے، چکدرہ مینگورہ شاہراہ اور سوات کی تمام سڑکوں پر سیاحوں کی گاڑیاں نظر آرہی تھیں۔ جمعہ کو لنڈاکے چیک پوسٹ پر پولیس کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جارہا تھا۔ سوات کے تمام سیاحتی مقامات سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تمام علاقوں میں سیاحوں کا رش ہے۔ آج ہفتہ اور کل اتوار کو چھٹی کی وجہ سے کثیر تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد کا امکان ہے۔
Swat
