(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بحرین میں آل پارٹیز کانفرنس نے درال پاؤر ہاؤس، ٹی ایم اے او ریسکیو 1122 میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کو مسترد کرتے ہوئے مقامی افراد کو بھرتی کرنے کامطالبہ کردیا۔ یونین کونسل بحرین کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی کے ملک نوازش، مسلم لیگ کے فہیم خان اورنادرشاہ، اے این پی کے الحاج راجہ ممتاز چموٹ، پی ٹی آئی کے حاجی محمد زبیراور بی ایس ایف کے جوانوں نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد الحاج راجہ ممتاز، ملک نوازش علی، نادرشاہ اور زبیر توروالی نے کہاکہ یونین کونسل بحرین میں جو بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ ان میں مقامی افراد کو نظر انداز کیا جارہا ہے جو ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا، تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
Swat
