(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پنج روزہ بارش کا سلسلہ آج اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شروع ہوگا۔ یہ سلسلہ بدھ سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں گرمی کا زور کم اور بالائی علاقوں میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔ آج اتوار کو مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہئ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ31سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Swat
